اسلام آباد (نیو زڈیسک)پاکستان کی بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ بڑی آئل کمپنیوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کی جاتی ہے اور اسی وجہ سے 2014۔15 میں 4 بڑی آئل کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کرنے پر ہیسکول آئل ریفائنری کو 20 لاکھ،پاکستان ریفائنری کو 10 لاکھ، بائیکو آئل کمپنی کو 5 لاکھ اور پی ایس او کو 1 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔