اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا حامی ہے اور ہم مفاہمتی عمل کی بحالی کے لیے تسلسل کے ساتھ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ،پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی و دیگر شعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے ،نیوکلیئرکانفرنس میں شرکت کے موقع پرامریکی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤ س میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ ، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت 6ورکنگ گروپس قائم ہیں ورکنگ گروپس کامیابیوں کی نشاندہی،ہداف مقررکر نے میں معاون ثابت ہوئے،پاک امریکااسٹریٹجک ڈائیلاگ سے تعاون کی نئی جہتیں اورکامیابیاں سامنے آئی ہیں،دورہ امریکاکے دوران طے پانیوالے معاہدوں سے روابط مضبوط ہوئے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ روا ں سا ل نیوکلیئر کانفرنس کے موقع پر صدر اوباما سے ملاقات کا منتظر ہوں ،امریکی صدرسے ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال،دیگر معاملات پر بات ہوگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ، اور اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے ضروری ہے افغانستان میں امن اور استحکام کا حامی ہے ، اور تسلسل کے ساتھ مفاہمتی عمل کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی بحالی کے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ، چار ملکی مذاکراتی فورم سے افغانستان میں امن کی بحالی میں مثبت پیشرفت ہو گی ،امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کیلئے بھی سود مند ہے ،ملا قات کے مو قع پر وزیر اعظم کے معا ون خصو صی طا رق فا طمی بھی مو جو د تھے ۔
افغانستان میں امن و استحکام کے حامی ہیں، نواز شریف
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا، ٹیم کا کپتان قتل
-
پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر ...
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار ...
-
مودی نے چین کے آگےگھٹنے ٹیک دئیے
-
اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل ...
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا، ٹیم کا کپتان قتل
-
پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر کا دعویٰ
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار بناتی ہے
-
مودی نے چین کے آگےگھٹنے ٹیک دئیے
-
اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل جائے گی؟ صحافی محمد حنیف کا سوال
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
-
چینی سائنسدانوں کا دنگ کر دینے والا کارنامہ
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب