کراچی(نیوزڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مصطفی کمال سے رابطہ کیا ہے ، یہ دعویٰ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد کا مصطفی کمال سے رابطہ ہوا ہے اور قائد نے مصطفی کمال اور دیگر ساتھیوں کو پارٹی میں واپس آنے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے دعویٰ کیاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے مصطفی کمال اور دیگرساتھیوں سے رابطہ کیاہے اور انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کہاہے۔ تاہم ان کا اپنا ہی یہ خیال ہے کہ بقول ان کے نادان دوست واپس نہیں آئیں گے۔