برسلز(نیوز ڈیسک) برسلز میں گزشتہ روز ہونے والے بم حملوں میں 34 افراد کی ہلاکت پر بلجیم میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجین حکام کو خود کو دھماکے سے اڑانے والے دو خودکش حملہ آوروں کے تیسرے ساتھی کی تلاش ہے۔ اس کا نام نجم العشراوی بتایا گیا ہے۔ بلجیم کے وزیر داخلہ ژڑان ڑمبون کے مطابق مشتبہ شخص کو ایئرپورٹ پر لگے کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیا اور اس نے ایک بم نصب کیا تھا جو پھٹ نہ سکا۔انہوں نے کہاکہ خودکش حملہ آوروں کے ایک مفرورساتھی کی تلاش جاری ہے ، بیلجیئن حکام کے مطابق اس کے دو دیگر ساتھیوں نے ایئرپورٹ پر خود ک ±ش دھماکے کیے تھے۔ ان بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کی ہے۔ ان دھماکوں کے بعد بیلجیم بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور دہشت گردی کے خطرے کا درجہ بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے۔
برسلز میں خودکش حملہ آوروں کے ایک مفرورساتھی کی تلاش جاری ہے، وزیرداخلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
پسند کی شادی پر کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی



















































