برسلزایئرپورٹ پر خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
برسلز(نیوزڈیسک)بلجیم میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی جو پیرس حملوں میں بھی ملوث تھے۔بلجیم کے مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بلجیم ائیرپورٹ پر ہونے والے 2 دھماکوں میں ملوث خودکش بمباروں کی شناخت خالد اور ابراہیم البکروی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ویڈیو میں ایئرپورٹ پر مشکوک انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خودکش بمباروں کا تعلق پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ صالح عبدالسلام سے بھی تھا اور دونوں نے چند روز قبل ہی برسلز میں کرائے کا مکان حاصل کیا جب کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران اس مکان سے صالح عبدالسلام کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایئرپورٹ، میٹرواسٹیشن اور شاہی محل کے قریب 7 بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
برسلزایئرپورٹ پر خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہیکل سلیمانی
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
سعودی عرب نے ویزا ہولڈرز کو رعایت دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
پنجاب میں سکو ل کب کھلیں گے؟وزیر تعلیم کا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو



















































