بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے بیٹے سلیمان نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان خان نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔برطانوی اخباراسٹینڈرڈ کے مطابق عمران خان کے بڑے بیٹے سلیمان سیاست میں آ گئے، سلیمان خان نے اپنے ماموں زیک گولڈ اسمتھ کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔اخبار عمران خان کے بیٹے کےلئے تعریفی انداز اپناتے ہوئے لکھتا ہے کہ لندن کے میئر کے لئے جاری انتخابی مہم میں ایک نوجوان چہرہ بہت نمایا ں ہے۔ دراز قد اور خوبصورت شخصیت کا مالک ،بہت پیارا مگر قدرے سنجیدہ چہرہ ابھی 18 سال کی عمر کو پہنچا ہے اس کا تعلق بااثراورانتہائی دولتمندگھرانے سے ہے۔سلیمان خان زیک گولڈاسمتھ کا بھانجا اور اس کی بہن جمائما خان کا بیٹا ہے، اس کی بڑی پہچان یہ بھی ہے کہ وہ پاکستانی سیاستدان عمران خان کا بیٹاہے۔اخبار کے مطابق سلیمان ٹوری میئر مہم کی یوتھ ونگ میں بہت نمایاں ہیں، وہ انتخابی مہم میں لندن کی گلیوں میں دروازوں پر دستک دیتا اور لیٹر باکس میں کتابچے ڈالتا دیکھا جاتاہے۔ستمبر میں یونیورسٹی جانے سے قبل ٹوری کی طرف سے نامزدمیئر کے امیدوار کی مہم پر وہ اپنے پہلے سیاسی کئیر ئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔سلیمان اپنے ماموں کے بہت قریب ہے ، دونوں دلکش اور شائستہ، ذہین اور مطالعہ کے شوقین ہیں۔سلیمان اپنے ماموں کو پارلیمنٹ کا ممبر دیکھنا چاہتاہے۔واضح رہے کہ لندن میئر کے انتخابات5مئی 2016کو ہونے جارہے ہیں ،اسی دن لند ن اسمبلی کے انتخابات بھی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…