لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل قندیل بلوچ نے شاہد آفریدی کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر اپنی نظریں جما لی ہیں۔ اپنے متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک نیا شوشا چھوڑ دیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے ایک نئے پیغام میں قندیل بلوچ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں قندیل بلوچ نے کہا کہ ویرات بے بی انوشکا شرما ہی کیوں؟ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قندیل بلوچ اب ویرات کوہلی کی محبت میں گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں قندیل بلوچ نے پاک بھارت میچ سے پہلے اپنی ایک متنازع ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ اس ویڈیو کے ذریعے بھارت میں بھی انھیں خاصی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے۔ اس سے قبل قندیل بلوچ پی ٹی آئی چئیر میں عمران خان کو بھی شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔