اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15ئ کے دوران لوہے اور سٹیل کی ملکی درآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 1.813 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو اس سے گزشتہ مالی سال 2013-14ئ کے دوران کی جانے والی درآمدات سے 17 فیصد زائد رہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران میٹل گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.246 ارب ڈالر رہا تھا۔ اقتصادی ماہرین نے کہا کہ سٹیل اور لوہے کی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ سے درآمدات کی حوصلہ شکنی سے مقامی صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔