اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین ,ویکسین سکینڈل میں 37 افراد گرفتار

datetime 23  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ملک کے مشرق علاقے میں ٹیکے کے لیے مخصوص ایک دوا میں بدعنوانی کرنے کے الزام میں 37 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں گذشتہ ماہ پولیس کے اس اعلان کے بعد ہوئی ہیں جس میں پولیس نے غیر قانونی طور پر ٹیکے کی دوا کو خرید کر فروخت کرنے کے الزام میں ایک ماں اور بیٹی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ٹیکوں کےلئے مخصوص دوا کا یہ پروجیکٹ تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کی مالیت کا ہے۔ اس دوا سے متعلق اسے اچھی طرح سے ٹھنڈا نہ کرنے اور نقل و حمل میں لاپرواہی برتنے جیسی شکایت سامنے آئی تھیں۔کہا جارہا ہے کہ 2011 سے ہی اس دوا کا غیر قانونی دھندہ جاری تھا جس پر لوگوں میں سخت ناراضگی بھی پائی جاتی تھی۔سکینڈل کے خلاف کارروائی کے تحت دوا بنانے والی کمپنیوں، بڑے خریداروں اور فروخت کرنے والوں پر نظر رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس سلسلے میں دوا بنانے والی تین بڑی کمپنیوں کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ایک کمپنی کو آپریشن معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔چین میں عالمی ادارہ صحت کے مطابق ٹیکے کی اس دوا کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر کم ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس دوا کو قاعدے سے نہ رکھنے سے کوئی بہت زیادہ نقصان بھی نہیں ہوتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…