ممبئی(نیوز ڈیسک) کنگنا رنوٹ اور آر مدھاون کی تنو ویڈز منو سیریز کی تیسری فلم بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ فلم کی کہانی ایک بار پھر مزاح اور رومانس سے بھری ہوگی۔لگ بھگ پانچ برس پہلے آئی تنو ویڈز منو ہیرو تھے آر مدھاون،جبکہ کنگنا رناوت ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں ۔دونوں کی اداکاری شائقین کو بھائی، جبھی پچھلے سال فلم کا سیکوئل تنو ویڈز منو ریٹرنز کے نام سے لایا گیا ۔کنگنا نے جس میں ڈبل رول نبھایا۔فلم کی کہانی، ہیرو ہیروئن کی پرفارمنس، اور گیت سبھی اچھے خاصے ہٹ ہوئے۔دونوں پارٹس کی شاندار کامیابی کے بعد اب فلم کا تیسرا حصہ لانے کا ارادہ کیا جارہا ہے،جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔