برسلز(نیوز ڈیسک) بیلجین میڈیا نے ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے مبینہ مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کی ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ان افراد کی تصویریں سیکورٹی کیمرے کی وڈیو سے لی گئی ہیں، ان کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ بیگ اٹھاکر ایئرپورٹ کی جانب جانے والے یہ تینوں افراد ممکنہ حملہ آور ہوسکتے ہیں،ابھی تک تینوں افراد کو شناخت نہیں کیا جاسکا۔