رحیم یارخان(نیوز ڈیسک) خفیہ اداروں کے اہلکار بن کر گھروں میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے خاتون سمیت پانچ اراکین گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس پی انوسٹی گیشن عرفان سموں نے ڈی ایس پی سٹی فیاض احمد پنسوتہ ، ایس ایچ او اے ڈویژن انسپکٹر اظہر اقبال ، پی ایس اور رانا محمد ارشد ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشفاق چیمہ اور ڈیوٹی آفیسر رفیع اللہ نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ کے دوران سٹی ایریا میں ایک ایسا گروہ گھریلو ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا جو کہ اپنے آپ کو خفیہ اداروں کے اہلکار شو کرتے اور تلاشی کے بہانے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیتے اور گھر میں موجود طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے اس گروہ میں ایک خاتون بھی شامل تھی پے درپے وارداتوں نے جہاں شہریوں کو خوف حراس میں مبتلا کر دیا تھا وہاں پر پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگنے لگا تھا جس پر ڈی پی او ذیشان اصغر کے حکم اور ایس پی عرفان سموں کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی فیاض پنسوتہ اور ایس ایچ اوز سٹی سرکل نے اپنی اپنی ٹیموں کو متحرک کیا اور شب وروز محنت کے بعد اس گروہ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں گروہ کی خاتوں ساتھی تسنیم کوثر ، اسفند یار ، ریحان ، حلیم اختر کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ محمد مدنی نامی ملزم رحیم یار خان کا رہائشی ہے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن عرفان سموں نے بتایا کہ گرفتار گروہ بین صوبائی ہے جس نے دوران تفتیش رحیم یار خان کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ ، سیالکوٹ ، کراچی و دیگر شہروں میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر وارداتوں کے متاثرین و مدعیان مقدمات سے ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار گروہ کے زیر استعمال ایک عدد کار ، ایک پسٹل نائن ایم ایم اور ایک موزر بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا اور اس سلسلہ میں اب تک تھانہ سی ڈویژن میں چھ اور تھانہ اے ڈویژن میں دو مقدمات درج رجسٹرڈ کئے گئے ہیں اگر مزید مدعی سامنے آئے تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی ۔
خفیہ اداروں کے اہلکار بن کرلوٹ مارکرنے والا گروہ گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
پاکستانیوں کیلئے اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
-
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی



















































