بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے، جنرل راحیل شریف

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا’ آرمی چیف نے میران شاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا راحیل شریف نے پورا دن فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ گزارا ۔ آرمی چیف نے میران شاہ بازار کا بھی دورہ کیا اور دورے کے موقع پر میران شاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا سابق کپتان یونس خان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کی واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقے کلیئر قرار دئیے گئے ہیں 650 اسکوائر کلومیٹر کا ایریا حتمی آپریشن کے پہلے مرحلے میں کلیئر کرایا گیا قبائلی علاقے کے عوام سیکورٹی استحکام اور امن کے قیام سے خوش ہیں قبائلی علاقے کے بزرگوں نے ان علاقوں میں بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کے قیامکا مطالبہ کیا ہے آرمی چیف نے شوال آپریشن میں پیس رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سخت ترین موسم میں آپریشن میں کامیابیوں پر جوانون کے عزم کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…