اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان رواں برس جون میں چین کا دورہ کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ چین کی کیمونسٹ پارٹی نے عمران خان کو دورے کی دعوت دی ہے اور چیئرمین تحریک انصاف جون کے مہینے میں چین کا دورہ کا دورہ کریں گے ۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران مشاہدہ کریں گے کہ انہوں نے اپنی عوام کو غربت سے کیسے نکالا؟۔