اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے محمد عملیش کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا‘ تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی بلوچستان محمد عملیش کو وزیراعظم کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی سے قبل عابد حسین قادری کو ڈی جی ایف آئی اے لگایا گیا تھا جو پاکستان ائیرفورس سے ریٹائر ہیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عابد حسین کو ہٹا کر محمد عملیش کو ڈی جی لگایا گیا ہے۔