بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایران نے پاکستان آزا دانہ تجارتی معاہدے کے تحت مذاکرات کرنے کی حامی بھرلی

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران نے پاکستان سے فری ٹریڈ معاہدہ ( ایف ٹی اے ) کے تحت مذاکرات کرنے کی حامی بھرلی ، ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایف ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائینگے فری ٹریڈ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کو آئندہ پانچ سالوں تک پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ایران نے فریڈ ٹریڈ معاہدہ کے تحت پاکستان سے مذاکرات کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ایرانی صدر کے پچیس اور چھبیس مارچ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایف ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کیلئے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا تھا وفاقی وزیرتجارت نے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ایرانی سفیر سے ایف ٹی اے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایف ٹی اے معاہدہ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی ایران عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاکستان نے جنوری میں ایران پرپابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جبکہ اسٹیٹ بینک نے پاکستانی تاجروں کو ایران سے یورو میں تجارت کرنے کی اجازت دے دی تھی اس وقت پاکستان اورایران کے مابین تجارت کا حجم ستائیس کروڑ ڈالر ہے ۔ ایران پر عالمی پابندیاں لگنے سے پہلے پاکستان اور ایران کے مابین تجارت کا حکم ایک ارب ڈالر کے قریب تھا مگر پابندیاں لگنے کے بعد یہ کم ہوکر ستائیس ارب ڈالر تک محدود ہوگیا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ فری ٹریڈ معاہدہ کے بعد دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کو آئندہ پانچ سالوں کے دوران پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…