بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سنجے دت کو رہائی کے باوجود ابھی تک پاسپورٹ نہ ملا

datetime 22  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جبکہ وہ گزشتہ دنوں ساڑھے 3 برس قید کی سزا پوری کرکے پونے کی یارواڈا جیل سے رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ جلد ہی ایکشن میں نظرآنے کے لیے بے تاب ہیں تاہم جیل سے سزا پوری کرکے رہائی کے باوجود انہیں پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے سزا پوری ہونے کے بعد پاسپورٹ کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس کے لیے ان کی جانب سے اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی قید کی سزا پوری کرکے رہا ہوچکا ہوں جس کے بعد اب بیرون ملک جانا چاہتا ہوں جس کے لیے میرا پاسپورٹ واپس کیا جائے۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت نے 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…