ممبئی(نیوز ڈیسک) پریتی زنٹا نے جین گڈانیف سے شادی کے ایک ماہ بعد اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنا شروع کردی ہیں۔پریٹی نے جو سب سے پہلی سیلفی جاری کی ہے وہ ان کی چوڑیوں کے ساتھ ہے جو انھوں نے شادی کے روز پہنی تھیں۔ تصاویرمیں پریتی ہاتھوں کو چہرے کے پاس لے کر اپنی گلابی اور سفید چوڑیاں اور کڑے دکھا رہی ہیں۔ پریتی نے لکھا ہے کہ ان کی زندگی میں شادی کے بعد جو پہلی تبدیلی آئی وہ ان چوڑیوں کی شکل میں آئی جو ان کو خلاف معمول دو دن تک پہننی پڑیں۔