کراچی(نیوزڈیسک)اربوںکی کرپشن،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کیخلاف بڑا اقدام ہوگیا، شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ سابق وزیر اطلاعات سندھ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی وزیر کی درخواست ناقابل سماعت اور قانون کے مطابق نہیں ہے، شرجیل میمن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف نیب کراچی میں 5 ارب روپے کی کرپشن پر انکوائری جاری ہے، شرجیل میمن نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کے مطابق محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے، 5 ارب کے اشتہارات میں 3 ارب روپے کی خرد برد کی گئی، شرجیل میمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔
اربوںکی کرپشن،پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کیخلاف بڑا اقدام ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































