اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چاول کی فی ہیکٹر پیداوار 2 تا 3 ٹن جبکہ دیگر ممالک میں اوسطاً 10 ٹن ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے حکام کے مطابق پاکستان میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار کم ہونے کی بنیادی وجہ نئی اقسام کے بیجوں کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ کم پیداوار کے باعث چاول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات کے فروغ کےلئے ہنگامی بنیادوں پر فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاکہ عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کے ساتھ بہتر مقابلہ کیا جاسکے۔