دبئی (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے بھاگ نہیں سکتا‘ ڈاکٹرز اجارت دینگے تو پاکستان آﺅن گا‘ کسی ڈیل یا معاہدے کے تہت باہر نہیں گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدر نے اس موقع پر چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کو دبئی آنے کی دعوت بھی دی جسے چوہدری شجاعت نے قبول کیا اور پرویز مشرف کی خیریت بھی دریافت کی۔ جنرل پرویز مشرف نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے ہے اور میں وہاں سے بھاگ کر نہیں آیا اور نہ ہی کسی سے کوئی ڈیل اور معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک اپ کیلئے دبئی میں ہوں جب مجھے میرے ڈاکٹرز اجازت دینگے پاکستان واپس چلا جاﺅں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز مشرف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور سابق صدر کی خیریت دریافت کی ہے ، انہوں نے دبئی آنے کی دعوت دی ہے دبئی جانے کا حتمی فیصلہ پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دوران فون کوئی سیاسی ایشو پر بات چیت نہیں ہوئی۔