بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عوام کی خدمت ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،نواز شریف

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور فلاح بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت سے ہی انکا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کے روز ارکان قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ،بلال ورک ،نوابزادہ مظہر سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ملک بھر میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام منصوبوں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کاکہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود ہی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،اسی لیے ہم دن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں،انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عمل پیرا ہے،جبکہ عوام کی فلاح بہبود اور خدمت کے کاموں سے ہی انکا اعتماد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک با شعور قوم ہے یہ اسی کا ساتھ دیں گے جو انکی خدمت کریں گے ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مشکل دور میں ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی اور اقتصادی اور سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں ناقابل یقین بہتری آئی ہے۔ارکان اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے جہ کہ بہت خوش آئند بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…