ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں اورفلم ’سلطان‘ میں ان کے ساتھ کام کرکے وہ بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران ’سلو بھائی‘ نے کہا کہ ’سلطان‘ ان کے کیرئیر کی مشکل ترین فلموں میں سے ایک ہے اور وہ اس کے لیے بہت محنت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے اورباصلاحیت اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے، انوشکا شرما بہت باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھانے میں بڑا لطف آرہا ہے۔واضح رہے کہ انوشکا شرما کا فلم سلطان کا انتخاب ا?سانی سے نہیں ہوا بلکہ متعدد اداکاراؤں کواس فلم کے لیے چنے جانے کا امکان تھا جن میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا، کنگنا رناوت سمیت متعدد اداکارائیں شامل تھیں۔