بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنو نیئرشاہد پاشا گرفتار

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) رینجرز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو نیئرشاہد پاشا کو گرفتار کرلیا جبکہ ایم کیو ایم کے ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے پیر کے روز علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو گرفتار کیا۔ایم کیو ایم ترجمان واسع جلیل نے شاہد پاشا کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں رینجرز اہلکاروں نے گلستان جوہر میں واقع اْن کے گھر سے حراست میں لیا۔ایم کیو ایم کی قیادت اور رہنماؤں کی جانب سے شاہد پاشا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی ہے۔دوسری جانب رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما کی گرفتاری کے حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ شاہد پاشا کو تقریباً ایک سال قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینر بنایا گیا تھا، انہیں ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کا اہم رکن مانا جاتا ہے جنہوں نے پارٹی میں کئی عہدوں پر فرائض انجام دیئے۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران رینجرز پر، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 40 کارکنان کو کراچی سینٹرل جیل میں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنانے اور اْن پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کو دوران حراست تمام سہولیات مہیا کرنے اور ان کے خلاف کیسز واپس لے کر انہیں رہا کرنے کا لالچ دے کر اْن کی وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…