بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام میں ایران کی جانب سے کون کون لڑ رہاہے؟ ایسا انکشاف کہ یقین ہی نہ آئے

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)متعدد ایرانی ویب سائٹوں نے مجلس شوری (پارلیمنٹ) کے رکن اور مذہبی شخصیت سید محمد علی بزرگواری کے شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ملیشیاو¿ں کی صفوں میں شامل ہوکر لڑنے سے متعلق رپورٹیں اور تصاویر جاری کی ہیں۔ایرانی ویب سائٹ کے مطابق بزرگواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ سیدہ زینب کی خاطر قربانی دینے کے لیے شام آئے،ویب سائٹ پر مذکورہ رکن پارلیمنٹ کی 11 اور 12 مارچ کو اتاری گئی تصاویر بھی نشر کی گئیں ہیں ان میں ایک تصویر دمشق اور حلب کے درمیان راستے کی ہے اور دوسری حماہ صوبے کے مغرب میں واقع گاو¿ں الصحن کی ہے.. ان تصاویر میں بزرگواری کو پاسداران انقلاب کے مجمع اور شیعہ ملیشیاو¿ں کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے یہ وہ جنگجو ہیں جو شامی اپوزیشن کے گروپوں کے خلاف ان علاقوں میں لڑائی میں مصروف ہیں جہاں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔تصاویر میں میجر جنرل عوض شہابی فر بھی واضح طور پر نظر آرہے ہیں جو شام میں فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے ساتھ تھے۔ عوض شہابی ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام “فیلق فتح” کے سابق کمانڈر تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…