پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2015 کے 15 اہم فیچرز

datetime 8  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز پورے ایک ماہ بعد ہورہا ہے اور پرستاروں کے لیے انتظار کرنا مشکل ہوچکا ہے تاہم یہ ایونٹ صرف کھیل کی سنسنی کے حوالے سے ہی یادگار ثابت نہیں ہونے والا بلکہ اس یہ ماضی کے تمام ٹورنامنٹس کے مقابلے میں بالکل منفرد ہوگا۔

دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی چودہ فروری سے شروع ہونے والے ورلڈکپ کے موقع پر آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں جمع ہورہے ہیں تاہم اس کے سنسنی خیز آغاز سے قبل اس سے جڑے چند منفرد پہلوﺅں کو جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

پرستار

آئی سی سی ورلڈکپ کپ کی تمام تر کامیابی ان پرستاروں کی ہی بدولت ہے جو اپنی پسندیدہ ٹیم کی کامیابی پر جشن مناتے ہیں اور شکست پر افسرہ ہوجاتے ہیں اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں بھی دنیا بھر سے کرکٹ کو چاہنے والے مختلف وینیوز پر جمع ہورہے ہیں جس میں انگلینڈ، انڈیا، ویسٹ انڈیز اور پاکستانی تماشائی اپنے جوش و خروش کے حوالے سے سب سے نمایاں ہوں گے جو اپنے انوکھے انداز سے میدان کا ماحول پرجوش بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

وینیوز

کرکٹ ورلڈکپ 2015 کی میزبانی اس کھیل کی دنیا کے چند سب سے بہترین اسٹیڈیمز کررہے ہیں جو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں واقع ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں بیک وقت ایک لاکھ سے زائد پرستار اکھٹے ہوسکتے ہیں، جبکہ پرتھ کا واکا، ایڈیلیڈ اوول، تاریخی سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ، کینبرا کا اوول گراﺅنڈ اور برسین کا گابا اسٹیڈیم سب دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

مجموعی طور پر آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے چودہ اسٹیڈیمز میں اینوٹ کے میچز کھیلے جائیں گے جن میں سات آسٹریلیا اور سات نیوزی لینڈ میں واقع ہیں۔

دس بہترین پرفارمنسز کا اعلان

کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بہترین دس پرفارمنسز کا اعلان بھی 2015 کے ایونٹ کے موقع کیا جارہا ہے جس کے لیے آئی سی سی کی جانب سے سابقہ ٹورنامنٹس کے سو اہم مواقعوں کو چنا گیا ہے جن میں سے دس کا انتخاب عوامی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

چھکے

موجودہ عہد کے بیٹسمین اپنے طاقت اور اعتماد کی بدولت ہر ٹیم کے بہترین سے بہترین باﺅلرز کی گیندوں کو گراﺅنڈز سے باہر پھینکنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، جن میں شاہد آفریدی، ڈیوڈ وارنر، مہندرا سنگھ دھونی اور دیگر ایک بار پھر اس ایونٹ میں اپنا جادو دکھانے کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں۔

آئی سی سی کو توقع ہے کہ اس ایونٹ میں چھکوں کا کوئی نیا ریکارڈ بن سکتا ہے جس کو توڑنا مستقبل میں بھی مشکل ثابت ہوگا۔

لائٹ کیمرہ ایکشن

آئی سی سی ورلڈکپ 2015 اس ایونٹ کی تاریخ میں سب سے وسیع ٹیلیویژن براڈ کاسٹ والا ٹورنامنٹ ثابت ہونے والا ہے جس میں اس وقت دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا اور گراﺅنڈ سے ہٹ کر بھی میدان سے باہر اربوں افراد ان سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آن لائن کوریج

آئی سی سی کی جانب سے اس ایونٹ کے موقع پر ایک بالکل نیا آن لائن میچ سینٹر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں میچز کی ہائی لائٹ ویڈیوز، تصاویر اور تیز ترین آن لائن اسکورنگ جیسے فیچرز پرستاروں کی سہولت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

فینٹسی لیگ

آئی سی سی کی جانب سے آفیشل ورلڈکپ فینٹسی گیم متعارف کرائی جارہی ہے جس میں دنیا بھر کے پرستاروں کو اپنی پسند کی ٹیم منتخب کرنے اور ایک دوسرے سے مقابلے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

نئے اسٹارز

ہر ورلڈکپ میں کچھ نوجوان اپنی کارکردگی کی بدولت منظرعام پر آتے ہیں، مثال کے طور پر انضمام الحق اس وقت صرف بائیس سال کے تھے جب انہوں نے 1992 میں پہلے ورلڈکپ میں شرکت کی اور سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 37 گیندوں پر 60 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا جسے بیشتر ماہرین ورلڈکپ کی سب سے بہترین اننگ بھی قرار دیتے ہیں اور اس کی بدولت ہی پاکستان فائنل میں پہنچا اور ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوسکا۔

اس ایڈیشن میں بھی پاکستان کے احمد شہزاد سمیت کرکٹ کی دنیا کے نئے چہرے کچھ ایسا ہی کمال دکھانے کے لیے بے تاب ہیں اب ان میں کون اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتا ہے اس کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔

ڈراما

ورلڈکپ میں نشریک ہر ٹیم ہی کامیابی کی خواہشمند ہیں اور وہ اس کے لیے پوری جان لڑانے کے لیے تیار ہیں جس کے نتیجے میں انتہائی سنسنی خیز مقابلوں کی توقع حیران کن نہیں۔

اب تک کھیلے جانے والے 10 ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں اب تک چار میچز ٹائی ہوچکے ہیں جن میں سے 2011 میں انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان سنسنی خیز میچ کو کون بھول سکتا ہے جس میں انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی سنچری کی بدولت 338 رنز بنائے جواب میں انگلینڈ نے بھی اینڈریو اسٹراس کی سنچری کی بدولت میچ کو آخری گیند پر ٹائی کردیا۔

مگر ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈراما 1999 کے ایونٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل ہے جس میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 204 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ آخری اوور میں 204 رنز پر ہی ڈرامائی انداز میں آل آﺅٹ ہوگئی اور سپرسکسز میں کامیابی کی بدولت کینگروز فائنل میں رسائی کے حقدار قرار پائے۔

اور 2015 کے ایونٹ میں بھی پرستاروں کو ایسے ہی سنسنی خیز میچز کی توقع ہے کیونکہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کی پچز ہر ایک کو مدد فراہم کرتی ہیں اور یہاں کم اسکور کا دفاع کرنا بھی ممکن ہے جس سے ایونٹ دلچسپ رہنے کا پورا امکان ہے۔

غیرمتوقع اپ سیٹس

ورلڈکپ میں اپ سیٹس کا امکان ہمیشہ ہی رہتا ہے مثال کے طور پر 2011 کے ایونٹ میں آئرلینڈ نے تین سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرکے انگلینڈ کو غیرمتوقع شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کردیا جبکہ 1999 کے ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دی۔

اس ایونٹ میں بھی اسکاٹ لینڈ، افغانستان، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات بھی بڑی ٹیموں کو چونکانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تباہ کن باﺅلرز

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پچز فاسٹ باﺅلرز کو بہت زیادہ مدد فراہم کرتی ہیں مثال کے طور پر مچل جونسن، ڈیل اسٹین اور دیگر کے ہوتے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ اچھا باﺅنس اسپنرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگا خاص طور پر پاکستان، سری لنکا اور انڈیا کے اسپن باﺅلرز کے لیے جو اپنی ٹیموں کے لیے فتح گر ثابت ہوسکتے ہیں۔

کم قیمت ٹکٹیں

پرستاروں کے لیے اس ورلڈکپ کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت بڑوں کے لیے بیس ڈالرز اور بچوں کے لیے پانچ ڈالرز رکھی گئی ہے اور حیرت انگیز طور پر مقامی افراد کے مقابلے میں بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت زیادہ ٹکٹیں خریدی ہیں جس سے توقع ہے کہ اسٹیڈیمز میں ہر رنگ و نسل کے لوگ اپنی پسند کی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود ہوں گے۔

سب سے بڑا سوشل ورلڈکپ

آئی سی سی کے فیس بک کے مختلف پیجز کو ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد نے لائک کررکھا ہے جبکہ ٹوئیٹر پر فالوروز کی تعداد 14 لاکھ ہے اور اس طرح یہ ایونٹ سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی سب سے یادگار ثابت ہونے والا ہے جس میں پرستاروں کو فیس بک، ٹوئیٹر وغیرہ ہر تصاویر، ویڈیو اور ایونٹ کی خصوصی کوریج تک رسائی مل سکے گی اور مزید مدد کے لیے وہ آفیشل ورلڈکپ ہیش ٹیگ #cwc15 کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔

آل ٹائم گریٹس

آئی سی سی نے اس بار ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ عام لوگوں کو بھی سابقہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے ہر دور کے عظیم گیارہ کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کرنے کا منفرد موقع فراہم کیا ہے ، جس کے لیے سو سے زائد عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے انتخاب کیا جاسکتا ہے، اب تک لاکھوں عام افراد کے ساتھ ساتھ جاوید میاں داد، انضمام الحق، میتھیو ہیڈن وغیرہ نے بھی اپنی پسند کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کو تشکیل دیا ہے۔

رضاکار

اس ورلڈکپ کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے تین ہزار سے زائد رضاکاروں کو پرستاروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…