بیجنگ(نیو زڈیسک)چینی سائنسدانوں نے کینسر کا نیا طریقہ علاج نکال لیا۔ نئی تحقیق سے کینسر کی رسولیاں ختم کرنے میں مدد ملے گا۔شنگھائی انسیٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ سیل بیالوجی کے ماہرین کی ٹیم نے کئی برسوں کی تحقیق کے بعد ایک نئی دوا تیار کرلی ہے جو ٹی سیلز کی کارکردگی کو بڑھا دیتی ہے جس سے وہ کینسر سیلز کے خلاف بہتر کام کرتے ہیں۔ اسے کِلر ٹی سیل کا نام بھی دیا گیا۔یہ دوا ابھی تحقیقاتی مراحل میں ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق اس نئے طریقہ علاج سے کینسر کی رسولیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔