لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں چلنے والی ہزاروں کمرشل گاڑیوں اور بسوں کے زیادہ تر مالکان سندھ میں ایک ہزار روپے ٹوکن ٹیکس ادا کرکے محکمہ ایکسائز پنجاب کے ٹیکس نیٹ ورک سے بچ نکلتے تھے۔ ڈی جی اکرم اشرف گوندل کی ہدایات کے مطابق پنجاب کا روٹ پرمٹ رکھنے والی گاڑیوں اور بسوں کے مالکان اب پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو ٹوکن ٹیکس ادا کریں گے کیونکہ یہ گاڑیاں نوے فیصد سے زائد سڑکیں تو پنجاب کی استعمال کرتی ہیں۔ موٹر رجسٹریشن اتھارتی عدیل امجد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بسوں سے فی سیٹ ٹوکن ٹیکس لیا جاتا ہے نان اے سی ایک سو اسی جبکہ اے سی بسوں کا تین سو روپے فی سیٹ ٹوکن ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ اس طرح سندھ میں ایک ہزار ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والی بس کا اکیس ہزار روپے سے زائد ٹیکس بنتا ہے۔ اس لیے محکمہ ایکسائز نے نیوخان، فیصل موورز، نیازی اور دیگر بڑے ٹرانسپورٹرز کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ لاہور شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی، ڈائریکٹر چوہدری محمد ارشد سہل کے حکم کے مطابق اس آپریشن کی وہ خود نگرانی کرینگے اور تمام کمرشل گاڑیوں کی چیکنگ اورقانونی کاروائی بلاتفریق کی جائے گی۔
محکمہ ایکسائز کا کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے خلاف شکنجہ تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































