اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اشیاءکی قیمتوں میں کمی سے چائے کے فی پیکٹ میں 140سے150روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے ریٹیلرز کے مطابق تپال دانیدارکے 100گرام پیک میں 20روپے کمی آ چکی ہے 88روپے کے مقابلے میں اس وقت 78روپے میں بک رہی ہے جبکہ تپال فیملی میکسپرچائے کے100گرام پیک 84روپے کی بجائے 70روپے میں بک رہا ہے 190گرام تپال دانیدار اور تپال فیملی میکسپرپیک 174اور164کے مقابلے میں 140اور 130روپے میں فروخت ہو رہی ہے لپٹن کا 190گرام 192روپے کی بجائے150روپے میں فروخت ہو رہا ہے 2015میں کینیاکی چائے میں 60سے125روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اب جبکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تو اچھی کوالٹی کی کینیا کی چائے میں 3سے3.20فی پیکٹ ڈالر کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیرمین محمد شکیل جان نے مطابق پاکستان جنوری2016میں کینین چائے درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے کینیا سے 40ممالک کو درآمد کی گئی 42.2ملین چائے میں سے پاکستان نے 11.02ملین درآمد کی ہے جبکہ پاکستان کی سالانہ چائے کی کھپت 2لاکھ 20ہزار سے 2لاکھ 35ہزار ہے جس میں سے 150,000آفیشل چینل سے جبکہ باتی غیر قانونی طریقے سے آتی ہے تاہم حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے چائے کی غیر قانونی سمگنگ کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں محمد شکیل جان نے مزید کہا کہ اگر حکومت چائے پر عائڈ ڈیوٹی اور ٹیکسز کو کم کرے تو چائے کی سمگلنگ میں کمی ہو سکتی ہے اس وقت چائے پر حکومت کی جانب سے عائد ڈیوٹی 45فیصد ہے ۔ #/s#