پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے, محکمہ زراعت پنجاب

datetime 19  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے جبکہ چوہوں کے حملے کو روکنے کیلئے بھی بر وقت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے اور اگر سپرے کرنے کے باوجود بھی کہیں جڑی بوٹیاں رہ گئی ہوں تو ان کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل پر چوہوں کے حملے کی صورت میں ان کی تلفی کیلئے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں یا ڈیٹیا گیس کی ٹکیاں استعمال کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ گندم پر سست تیلے کا حملہ بھی ہو سکتا ہے جس کے رواں ماہ مارچ کے آخر تک شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سست تیلے کے خلاف زرعی زہریں استعمال نہ کی جائیں کیونکہ اس سے جہاں برے اثرات مرتب ، ماحول آلودہ ، انسانی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں وہیں مفید کیڑے بھی ہلاک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قدرتی بارش بھی گندم کی فصل سے سست تیلے کے خاتمہ کا ذریعہ بن سکتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…