ممبئی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی وڈ کنگ خان کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم کرینگی ٗجس میں اب سنی لیون بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گی۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سنی لیون کو اس فلم میں ایک آئٹم سانگ کرنے کی آفر دی گئی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا ہے۔خبر کے مطابق فلم رئیس 80 کی دہائی پر مبنی ہے اور فلم میں ایک ایسے گانے کی ضرورت تھی جو اس دور کا نظر آئے جس کے بعد فلم ساز نے بولی وڈ فلم قربانی کا مقبول گانا لیلیٰ او لیلیٰ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سنی لیون اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔بتایا گیا کہ شاہ رخ خان نے سنی لیون کو اس گانے میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد اس کی شوٹنگ کے لیے ممبئی میں ایک بہت بڑا اور شاندار سیٹ بنایا جارہا ہے۔گانے میں سنی ویسا ہی سفید لباس پہنے نظر آئیں گی جیسا اداکارہ زینت امان نے اصل گانے میں پہنا تھا ٗگانے کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی۔ریتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم رئیس میں شاہ رخ خان ایک گینگسٹر کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔فلم میں اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے ٗفلم رئیس رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔