جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

چین سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہیں، جنرل مارک ملی کا اعتراف

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج کے چیف آف سٹاف مارک اے ملی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج چین جیسی بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے جنرل مارک ملی نے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے لئے امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں کہاکہ امریکی فوج بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ مالی ذرائع اور مکمل فوجی تربیت کا فقدان امریکہ کی فوجی آمادگی میں بڑی رکاوٹ کا باعث ہے۔ فوجی آمادگی و توانائی کے لحاظ سے اس وقت امریکہ بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ادھرامریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیبورا جیمز نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی نصف تعداد میں جنگی آمادگی نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی آمادگی میں بجٹ بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم فوجی آمادگی کے لئے فوجیوں کو تربیت دیئے جانے کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل امریکی فضائیہ کے حکام نے کہا تھا کہ امریکی فضائیہ کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے اعتبار سے 500 کی تعداد میں پائلٹوں کی کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکہ کے فوجی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ایسی حالت میں امریکی فوج کا بجٹ، دنیا کے کسی بھی ملک کا سب سے بڑا فوجی بجٹ شمار ہوتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…