لاہور(نیوز ڈیسک )شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کو پر لگ گئے۔ بیشترعلاقوں میں سرکاری نرخنامہ موصول نہ ہونے کے باعث سبزی فروشوں کی چاندی ہوگئی۔ دکاندار من مانے نرخوں پر سبزیاں فروخت کرتے رہے۔صوبائی دارلحکومت لاہور کی بیشتر مارکیٹوں میں گزشتہ روزآلو 20، پیاز 50، ٹماٹر 40، لہسن دیسی 240، لہسن فارمی 320، ادرک 160، بینگن 60، پالک 40، ساگ 40، اروی 120، مٹر50، میتھی 40، کھیرا 40، ٹینڈیاں 40، کریلے200 روپے فی کلو جبکہ بند گوبھی 30، پھول گوبھی 40، سبز مرچ 120، شملہ مرچ 120، لیموں 120، شلجم 20، مولی 20، گاجر 20، مونگرے 120، بھنڈی 150اور پھلیاں120روپے فی کلو میں فروخت ہوتے رہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا کام درست طریقے سے نہیں کرتے جسکے باعث ہر کوئی منافع خوری کر رہا ہے۔ ا±نکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، حکومتی نمائندے اور دیگر ادارے کم از کم اپنے جاری کردہ نرخنامے کے مطابق سبزیوں سمیت دیگر اشیاءضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔