لاہور (نیوز ڈیسک ) محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیش پنجاب نے کوریئرسروس کے ذریعے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس شہریوں کے گھر پہنچانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔محکمہ ایکسائز صرف تیس فیصد نمبر پلیٹس ہی شہریوں کے گھروں تک پہنچاسکا۔تفصیل کے مطابق نومبر2014میں کورئیرکمپنی کیساتھ نمبرپلیٹس گاڑی کے مالکان تک پہنچانےکامعاہدہ کیاگیاتھا جس پر فروری 2015سے عملدرآمد شروع ہو گیا۔ لیکن ایک سال میں کورئیرکمپنی نے 1 لاکھ20ہزار سے زائدموٹرسائیکلوں کی نمبرپلیٹس مختلف اعتراضات کے بعدایکسائزڈیپارٹمنٹ کوواپس بھجوادیں۔سترہ ہزارگاڑیوں کی نمبرپلیٹس اور16 ہزارمنسوخ سیریزکی نمبرپلیٹس صرف لاہورمیں محکمہ ایکسائزکوواپس بھجوائی گئی ہیں۔کورئیرذرائع کےمطابق نامکمل ایڈریس ا ورموبائل فون نمبر درست نہ ہونے کےباعث نمبرپلیٹس مالکان تک پہنچانے میں دشواری کاسامناکرناپڑرہاہے۔محکمہ ایکسائزکے حکام کاکہناہےکہ نمبرپلیٹس مالکان تک پہنچانے کے لئے نئی حکمت عملی پرغورکیاجارہاہے۔