پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیا نگ یا نگ (نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا جس نے8سوکلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے مشرقی ساحل پر سمندر میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ کم جونگ کے بیان کے ایک دن بعد کیا گیا جن میں انہوںنے مزید ایٹمی وار ہیڈ اور میزائل تجربوں کا حکم دیا۔وزارت کے ترجمان کے مطابق جنوب مغربی سرحد کے قریب سکچون سے یہ میزائل فائر کیا گیا جس نے8سوکلومیٹر(5سو میل) کے فاصلے پر مشرقی سمندر میں گرا،اس مقام کو’ سی آف جاپان‘ بھی کہا جاتاہے۔ -امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایک دوسرا میزائل بھی داغا گیا ہے۔جنوبی کوریا نیوز ایجنسی کے مطابق، دوسرا میزائل درمیانی فاصلے کا روڈوگ میزائل تھا، جسے سڑک پر چلنے والی کسی گاڑی سے چھوڑا گیا۔روڈوگ 1،300 کلومیٹر دور تک جا سکتا ہے اور اس کی زد میں جنوبی کوریا اور جاپان کے کچھ حصے آ سکتے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع کی لیفٹیننٹ کرنل مشیل بیلڈاذا نے کہا، ’ہم شمالی کوریا کو ان کی کارروائیوں سے پرہیز کی اپیل کرتے ہیں، جن سے علاقے میں کشیدگی اور بڑھ سکتی ہے۔‘اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا۔یہ حکم شمالی کوریا کی جانب سے 6 جنوری 2016 کو کیے گئے مبینہ جوہری تجربے اور 7 فروری کے سیٹلائٹ لانچ کے بعد جاری کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی امریکہ میں شمالی کوریا کی حکومت کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا میں امریکی سرمایہ کاری اور وہاں سے کسی طرح کی درآمد پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔شمالی کوریا سے تعلق رکھنے پر غیر امریکیوں سمیت کسی بھی شخص کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…