جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

امریکی فوج چین جیسی بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے

datetime 18  مارچ‬‮  2016 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف مارک اے ملی نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج چین جیسی بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کے قابل نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلح افواج کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دیتے ہوئے جنرل مارک ملی نے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا جیسی طاقتوں سے جنگ کے لئے امریکہ کی صلاحیت کے بارے میں کہاکہ امریکی فوج بڑی طاقتوں سے جنگ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہاکہ مالی ذرائع اور مکمل فوجی تربیت کا فقدان امریکہ کی فوجی امادگی میں بڑی رکاوٹ کا باعث ہے۔ فوجی آمادگی و توانائی کے لحاظ سے اس وقت امریکہ بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ادھرامریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیبورا جیمز نے بھی کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی نصف تعداد میں جنگی امادگی نہیں پائی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ فوجی آمادگی میں بجٹ بہت اہمیت رکھتا ہے تاہم فوجی امادگی کے لئے فوجیوں کو تربیت دیئے جانے کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے قبل امریکی فضائیہ کے حکام نے کہا تھا کہ امریکی فضائیہ کو لڑاکا طیاروں کے استعمال کے اعتبار سے 500 کی تعداد میں پائلٹوں کی کمی کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکہ کے فوجی اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ایسی حالت میں امریکی فوج کا بجٹ، دنیا کے کسی بھی ملک کا سب سے بڑا فوجی بجٹ شمار ہوتا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…