پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے اقتصادی محاذ پر مثبت اطلاعات نے روپے کی قدرکودوبارہ مستحکم کرنا شروع کردیا،جلد امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوگی

datetime 17  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ملک کے اقتصادی محاذ پر مثبت اطلاعات نے روپے کی قدرکودوبارہ مستحکم کرنا شروع کردیا ہے۔مثبت اشاریوں کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں 4ماہ کے وقفے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر106روپے سے گھٹ گئی ہے۔اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدرملک بوستان نے معاشی بہتری کے تناظر میں ڈالر کی قدر مزید کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دسمبر 2015میں ایسوسی ایشن کےساتھ منعقدہ اجلاس میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر کوبتدریج مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد مشترکہ حکمت عملی کی بدولت مثبت نتائج رونماءہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، افراط زر کی شرح10 سال کی کم ترین سطح پر آنے، توانائی بحران بتدریج کم ہونے اورگورنراسٹیٹ بینک اشرف محمودوتھرا کی کارپوریٹ سیکٹرمیں سرپلس سرمائے کی دستیابی کے علاوہ مستقبل میں کوئی بحران نظر نہ آنے کی پیشگوئی امریکی ڈالر کی تنزلی کا سبب بن رہی ہے۔ایک سوال پر ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ اب قابل ذکر نوعیت کی نہیں رہی اور بہت جلد امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور اگلے مرحلے میں ڈالر کی قدر گھٹ کر105 روپے سے بھی گرجائے گی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…