لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ آم کے نئے باغات لگانے کا کام مارچ کے آخر تک مکمل کر لیں اور نئے پودوں کی داغ بیل کرتے وقت آم کی مختلف اقسام کو مد نظر رکھیں۔زرعی ماہرین کے مطابق مالدہ،لنگڑا،سندھڑی،ثمر بہشت چونسہ اور فجری بڑے قد والی اقسام جبکہ دوسہری،انور رٹول،رٹول نمبر12اور سفید چونسہ چھوٹے قد والی اقسام ہیں۔انہوں نے کہاکہ بڑے قد والی اقسام کی داغ بیل کے لیے قطاروں کا درمیانی فاصلہ 35 فٹ جبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 30 فٹ رکھیں ۔