لاہور(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوں خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کے بیانات پر عمل نہیں کرتے ، فوج پرویز مشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن بطور سابق آرمی چیف انکے عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دے گی،معافی مانگ کر کون سعودی عرب گیا تھا سب اس سے آگاہ ہیں،اپنے بیان پر قائم ہوں کہ رواں سال مارچ اور اپریل کے بعد سیاست میں تیزی آئے گی،آصف زرداری انٹرویوز کے ذریعے پیغام دے رہے ہیں کہ انہوں نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کسی اور کیلئے کی تھی لیکن مقتدر حلقوں نے انہیں کہا ہے کہ جس طرح عوامی جلسے میں بات کہی تھی اسی میں اسکی وضاحت کرو۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری برادران ناراض نہ ہو جائیں لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ مشرف کی (ق) لیگ زمین بوس ہو گئی ہے لیکن ضیائ الحق کی لیگ آج بھی زندہ ،جوان ،توانا اور حکمرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کوئی برا نظام نہیں ہے ، یہاں سارے نظام آزمائے جا چکے ہیں لیکن ناکامی کی وجہ صرف کرپشن پر سزا کا نہ ہونا ہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نیا بیان دیا ہے کہ آو¿ سارے پاکستان کی بہتری کیلئے مل جائیں،او بھئی آپ سب کی وجہ سے پاکستان خراب ، تباہ و برباد ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کس کو نہیں پتہ یہاں موساد ، برطانیہ اور امریکہ پیسے دیتا ہے۔ پاکستان میں اب اپنی جیب سے کوئی سیاست نہیں کرتااور اگر کوئی کرتا ہے تو ہ بہت محدود لوگ ہیں ،یہاں دوسرے کی جیب یا غیر ملکی امداد سے سیاست کی جاتی ہے اور اس میں مذہبی اور سیاسی سبھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جوڈ کراٹے اور بنکاک کے شعلے فلم اتر گئی ہے۔ خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق سابق صدر پرویز مشرف کے بارے میں جو بیانات دیتے رہے ہیں اب وہ باہر جارہے ہیں نواز شریف کیوں ان پر عملدرآمد نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فوج پرویزمشرف کی سیاست کا بوجھ نہیں اٹھائے گی لیکن انکی عزت اور احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب بڑی غلطی کرنے جارہے ہیں ۔
فوج مشرف کی عزت و احترام میں کمی نہیں آنے دیگی، شیخ رشید احمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا



















































