نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر گرنے لگیں۔ گزشتہ دو دن میں دو ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی۔مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے اپریل کے سودے چوراسی سینٹ کمی سے چھتیس ڈالر چونتیس سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ ادھر یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ کی قیمت اناسی سینٹ کمی سے اڑتیس ڈالر چوہتر سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ خام تیل کی قیمت میں رواں برس جنوری سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے پیداوار میں ممکنہ کمی کے اندازوں کی وجہ سے اضافہ ہوا تھا لیکن اس ہفتے یہ امید دم توڑ گئی اور قیمتیں کم ہونے لگیں۔