اسلام آباد (نیوزر ڈیسک)قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ نیویارک میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے ،فروخت نہیں کریں گے ،پاکستان میں غیر ملکیوں کی زائد قیام کیلئے درخواست دینے پر کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی ، تھری جی اور فور جی جی لائسنسوں کے اجراء کے بعد ایک سال میں دو کروڑ 60 لاکھ موبائل انٹرنیٹ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ 2014۔15ء کے دوران ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے 79 ہزار 554 سکالر شپس دیں ، رواں سال کے دوران پی ایچ ڈی کے لئے 271 طالب علموں کو بیرون ملک بھیجا گیا ۔ آج تک ایچ ای سی کی سپانسر سکالر شپس پروگرام کے تحت 4412 پاکستانی بیرون ملک سکالر شپ پر گئے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی ریٹنگ کے مطابق دس پاکستانی یونیورسٹیاں ایشیا کی بہترین 300 یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ 2001ء میں 877 تحقیقی مکالے شائع ہوئے جوکہ 2011ء میں بڑھ کر 8305 ہوگئے۔ پی آئی اے اور ایئرویز کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ سارے اقدامات ہم کراچی سمیت ملک کے دور دراز علاقوں سے آنے والوں کے لئے اٹھا رہے ہیں۔ میں تو اٹک سے تین گھنٹے میں سڑک کے ذریعے آسانی سے پہنچ جاتا ہوں ،مجھے تو اس سہولت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ سہولیات تو ہم آپ کے لئے دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کا ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا۔ نیویارک میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو فروخت نہیں کریں گے۔ پاکستان ایئرویز لیز پر ہوائی جہازوں کے ساتھ آغاز کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ2013ء میں جب ہمیں حکومت ملی تو یہ ایک لٹا پٹا پاکستان تھا۔ امن و امان ‘ توانائی بحران‘ ادارے تباہ حال تھے‘ ان حالات کو اگر نواز شریف بہتر کر سکتے ہیں تو یہ نئی ایئرلائن میں بخوبی چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں امریکا میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل سے ایک کرو ڑ 67 لاکھ 75 ہزار ڈالر کا خالص منافع حاصل ہوا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ پاکستان کے تمام ایئرپورٹس بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں ،ہمارے پاس 10 عالمی ایئرپورٹس اور 17 مقامی ایئرپورٹس ہیں۔ 15 ایئرپورٹس غیر فعال ہیں۔ کوئٹہ اور پشاور کے ایئرپورٹس کے لئے خصوصی پیکج لا رہے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی مکمل تزئین و مرمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ رواں سال ہی آپریشنل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے بتایاکہ عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبہ کو تین ایوارڈ ملے ہیں۔ ملکی سطح پر براہ راست سرمایہ کاری 57 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ تھری جی اور فور جی لائسنسوں کے اجراء4 کے بعد دو کروڑ 60 لاکھ صارفین کا اضافہ ایک سال میں ہوا۔ بیت المال کے تحت چلنے والے اداروں میں کمپیوٹر لیب قائم کر رہے ہیں۔ 50 میں یہ لیب قائم کردی گئی ہیں۔ 500 ٹیلی سنٹر پاکستان کے دور دراز کے ادراوں میں قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک 2020ء میں دنیا میں پھیل جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 2014۔15 کے مقابلے میں رواں مالی سال ریلوے کے محاصل میں 4 ارب روپے کے زائد اہداف مقرر کئے گئے ہیں تاہم کل آمدن 35 ارب 18 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ 2014۔15ء کے دوران ریلوے کی آمدن 28 ارب جبکہ 2015۔16ء میں ہدف 32 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا تاہم اصل آمدن 35 ارب روپے سے زائد ہونے کی توقع ہے۔ محاصل میں مزید اضافے کے لئے لینڈ برانچ کا تجارتی استفادہ گرین لائن اور پارسل ایکسپریس کی طرز پر نئی مال و مسافر بردار گاڑیوں کو متعارف کرانے ‘ انجنوں کی مرمت اور نئے انجنوں کی خریداری سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
نیویارک میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ہوٹل پاکستان کا اثاثہ ہے 190فروخت نہیں کریں گے ، وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق فیصلہ کرلیاگیا
-
یکم جولائی سے کن جائیدادوں کی خرید وفروخت نہیں ہو سکے گی؟ اہم خبر
-
ریو سیکریٹو
-
گھر داماد نے 4 سال تعلقات کے بعد بھاگ کر ساس سے کورٹ میرج کرلی
-
قیمتی الیکٹرک بائیک اب ہر شہری کی دسترس میں! حکومت کا بڑا فیصلہ
-
رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
بجلی سستی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
سعودی عرب میں ہائی الرٹ، سول ڈیفنس کا شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے انتباہ جاری
-
اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا بڑی مشکل میں پھنس گئیں
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار



















































