منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے این اے245اور پی ایس115میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ245اورسندھ اسمبلی کے حلقہ115میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔امجداللہ خان قومی اسمبلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشت امجد آصف جاہ حصہ لیں گے۔ یہ اعلان بدھ کو تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، منصور شیخ، دوا خان صابر، ارم بٹ،امجد اللہ خان، امجد جاہ، شاہنواز جدون، غلام اکبر موریجو، سرور راجپوت، محمد ریاض حیدر، راجہ اظہر خان، صائمہ ندیم، نصرت واحدٍ احسن جمیل ، عادل صدیقی، نزاکت عباسی بھی موجود تھے۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ تحریک انصاف ہمیشہ کراچی شہر میں ہڑتالوںکے خلاف آواز بلند کی ہے۔تحریک انصاف نے دھرنوں میںقوم کے حقوق کی جنگ کے دوران جدوجہد میں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا نا بلکہ ہمیشہ پاکستانیت کی سیاست کی ہے اور بلا رنگ و نسل و مسلک لوگوں کو تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔تحریک انصاف ایک قومی جماعت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے اپنے سابقہ عہدیداروں ، پارٹی لیڈروں اور کارکنان سے مشاورت اور ان کی حمایت کے بعد حلقہ قومی اسمبلی NA-245سے امجداللہ خان اورحلقہ صوبائی اسمبلی سندھPS-115سے امجد آصف جاہ کو بطور امیدوار نامزد کیاہے۔ ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیںاور شہر کراچی کو لسانیت اور فرقہ واریت سے نکال کرقومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہاں کے نوجوان آج نوکریوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ آج بلدیاتی انتخابا ت کو تقریباً 3ماہ سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک میئر، ڈپٹی میئر اور مخصوص نشستوں پر انتخابات نہیں ہو سکے کیونکہ کراچی اور سندھ میں سیاست کرنے والی دو جماعتیں نہیں چاہتیں کہ سندھ میں بلدیاتی نظام آئےٍ اس لئے یہ انتخابات تاخیر کا شکار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں میں ردبدل کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبے بھر میں جلد از جلد بلدیاتی حکومتیں قائم کی جائیں تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔ایم کیو ایم نہیں چاہتی کہ کراچی شہر کے مسائل حل ہوںاور یہاں بلدیاتی نظام رائج ہوجائے کیونکہ ایم کیو ایم جانتی ہے کہ اس کے پاس کراچی کی کل اکثریت نہیں اور ابھی بھی تین ضلعوں اور ایک ڈسٹرکٹ کونسل میں ایم کیو ایم حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ کراچی شہر پڑھے لکھے لوگوں کو شہر ہے اور کراچی کے شہری اب ایم کیو ایم کی سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور مزید ان کے ہاتھوں بے وقوف نہیں بنیں گے انشاءاللہ NA-245اور PS-115میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کے شہری بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے نکل کر بلے پر ٹھپہ لگاکر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں گے۔ کیونکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ متوسط طبقے کے عوام کے حقوق اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی بات کی ہے۔ہم الیکشن کمیشن سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ضمنی انتخابا عام دن کے بجائے چھٹی کے دن یعنی اتوار کو کروائے جائیں تاکہ لوگ چھٹی کے دن زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…