بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی انتخابات،ڈونلڈ ٹرمپ اورہیلری کلنٹن میں سخت مقابلہ،تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کی پانچ بڑی ریاستوں میں لاکھوں افراد نے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کےلئے ووٹ ڈالے جن ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی ان میں فلوریڈا، میزوری، اوہایو، شمالی کیرولائنا اور الینوائے شامل ہیں اور جہاں چار ریاستوں سے نتائج سامنے آ گئے ¾امریکہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا سمیت تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدارتی ٹکٹ حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار اور سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن چار ریاستوں فلوریڈا، اوہایو، الینوائے اور شمالی کیرولائنا میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ٹرمپ نے فلوریڈا میں وہاں کے مقامی سینیٹر اور مخالف امیدوار مارک روبیو کو ہرایا اور اس شکست کے بعد روبیو نے اپنی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ۔ٹرمپ فلوریڈا کے علاوہ شمالی کیرولائنا اور الینوائے سے بھی جیتے تاہم اوہایو جیسی اہم ریاست میں انھیں وہاں کے گورنر جان کیسچ کے ہاتھوں شکست ہوئی جو کسی بھی ریاست میں کیسچ کی پہلی کامیابی ہے۔کامیابی حاصل کے بعد کیسچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ مستقبل کی نسلوں کےلئے مواقع کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں ¾فلوریڈا میں ہیلری کلنٹن نے اپنے حریف برنی سینڈرز کے 33 فیصد ووٹ کے مقابلے میں 65 فیصد ووٹ حاصل لیے ۔ان کے حریف برنی سینڈرز نے چار ریاستوں میں شکست کے باوجود میدان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ۔میامی میں فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ریاست سے کامیابی پر مبارکباد دی۔اپنی مہم سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ سیاسی طوفان میں گھرا ہوا تھااور ووٹرز غصے میں تھے۔ ہلیری کلنٹن نے کامیابی کے بعد اپنے پرجوش خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘امریکہ مسائل کے حل کے بھوکے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…