کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری 52.5فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی سے فروری تک مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 88کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1ارب 86کروڑ 40لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔گزشتہ8 ماہ میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 54.9 فیصد کمی سے 40کروڑ55لاکھ ڈالر جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 50.3 فیصد کمی سے 47کروڑ 97لاکھ ڈالر رہی۔اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)میں 4.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایف ڈی آئی کی مالیت 75کروڑ9لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 71کروڑ 62لاکھ ڈالر تھی، اس عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔8ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 34 کروڑ 54لاکھ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکال لی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 18کروڑ 22لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ اعدادوشمار آئل اینڈ گیس اور پاور سیکٹرز غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، 8 ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار کے منصوبوں میں 36کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ۔جن میں سے 7کروڑ 59لاکھ ڈالر تھرمل پاور، 4کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہائیڈل اور 24کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کیلیے کی گئی، تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں میں 21کروڑ 44لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، ٹیلی کمیونیکیشن 7کروڑ 41لاکھ، ٹرانسپورٹ 2کروڑ، تعمیرات 3کروڑ 44لاکھ ، مشروبات 5کروڑ 78لاکھ، کیمیکلز 5کروڑ 23لاکھ اور پرسنل سروسز کے شعبے میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، اس دوران جن شعبوں سے سرمائے کے انخلا کا رجحان رہا ان میں پٹروکیمیکلز، فوڈز، میٹل پروڈکٹس، آئی ٹی سروسز اور فنانشل سیکٹر شامل ہیں۔
بیرونی سرمایہ کاری جولائی تا فروری52.5فیصد گر گئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن ...
-
زلزلے کے جھٹکے
-
حماد اظہر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ،ڈیل کے تحت بھاگے ہوئے ...
-
گلگت،ساتھیوں کی جانب سے زیادتی کی کوشش، نوجوان عزت بچانے کیلئے دریا میں کود ...
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
-
سیلاب میں گھری بستی میں 40فٹ لمبا اژدھا نکل آیا
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
30ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی ...
-
لوگ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کن مقاصد کیلئے کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات ...
-
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ ...
-
کراچی: 100 بچیوں سے زیادتی کے مجرم نے اپنے گھنائونے جرم سے متعلق سب کچھ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جس کے پاس بھی موبائل ہے اسکے ہاتھ میں اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے: نیتن یاہو
-
زلزلے کے جھٹکے
-
حماد اظہر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ،ڈیل کے تحت بھاگے ہوئے ہیں ‘ بجاش نیازی کا دعو...
-
گلگت،ساتھیوں کی جانب سے زیادتی کی کوشش، نوجوان عزت بچانے کیلئے دریا میں کود گیا
-
سائنسدانوں نے جگر کی مہلک بیماری کی اہم وجہ دریافت کرلی
-
سیلاب میں گھری بستی میں 40فٹ لمبا اژدھا نکل آیا
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
30ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف...
-
لوگ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کن مقاصد کیلئے کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں
-
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملے؟توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
-
کراچی: 100 بچیوں سے زیادتی کے مجرم نے اپنے گھنائونے جرم سے متعلق سب کچھ اگل دیا
-
ایک اور یورپی ملک کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ
-
بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟