بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

ماہی پروری کے18افسران جدید تربیت کیلئے تھائی لینڈ پہنچ گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلی پنجاب کے جنوبی پنجاب کو ترقی دینے کے وژن پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ماہی پروری نے کھارے اور نمکین پانیوں میں مچھلیاں پالنے کے جدید طریقے انٹینسو کلچر کے حوالے سے جدید ممالک میں رائج طریقوں سے آگاہی کے لئے ماہی پروری کی تربیت کے حصول کے لئے 18 افسران کو تھائی لینڈ بھجوا دیا ہے، یہ افسران پوٹھوہار ریجن میں چھوٹے ڈیموں میں کیج کلچر ٹیکنیک کے ذریعے مچھلیاں پالنے کے ماڈرن طریقوں بارے بھی تربیت حا صل کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر محمد ایوب نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے ا ٓنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران معروف ادارے ایشیئن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پانچ ہفتے تک تربیت حاصل کرنے کے بعد جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں موجود سرکاری و پرائیویٹ فش فارموں میں حاصل کردہ تربیت کو عملی استعمال میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران دوران تربیت جنوب مشرقی ایشیا کے تھائی لینڈ میں واقع سب سے بڑے پراسیسنگ یونٹ کا بھی دورہ کریں گے۔ڈاکٹر محمد ایوب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایکواکلچر کے شعبہ میں بلیو ریوولوشن لانے کے حوالے سے افسران کو بیرون ملک تربیت دلوائی جا رہی ہے تاکہ نہ صرف اس شعبہ کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مزید مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تربیت کے لئے جانے والے افسرن کا انتخاب وزیر اعلی پنجاب کی ہدائت پر چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات کی بنائی گئی 5 رکنی کمیٹی نے کیا تھا جس میں 3 اراکین کا انتخاب محکمہ ماہی پروری کے اعلی افسران میں سے کیا گیا تھا جبکہ ایک رکن یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین اور ایک ممبر پروفیسر آف زوالوجی اینڈ فشریز کا تعلق ورچوئل یونیورسٹی سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تربیت پر جانے والوں میں سے اکثر افسران پہلے ہی ان منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بیرون ملک تربیت کے لئے جانے والوں کا پہلا بیج بھیجا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 20 افسران کو بھیجا جائے گا۔ڈی جی فشریز نے مزید بتایا کہ بیرون ملک تربیت حاصل کرنے کے لئے جانے والوں میں 6 ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز، 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرفشریز، ایک ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز، ایک سٹیٹسٹیکل آفیسر اور ایک بوٹانسٹ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…