بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

جعلی کرنل اورمیجرسمیت 5 جعلسازملزمان گرفتار

datetime 16  مارچ‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) فیروزآباد پولیس نے جعلی کرنل اور جعلی میجر سمیت 5 ملزمان کوگرفتار کرکے درجنوں پلاٹوں کی جعلی فائلیں اور سرکاری ملازمتوں کے جعلی تقررنامے برآمد کرلیے، ملزمان میرمنورعلی تالپور سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے نیب میں قائم مقدمات ختم کرانے کا جھانسہ دیکر رقوم وصول کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل محمد سجاد عرف کرنل سجاد، جعلی میجر نیازی، سید مجاہد حسین ، نور زمان عرف زمان شاہ اور طلال قریشی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے درجنوں پلاٹوں کی جعلی فائلیں اور سرکاری محکموں میں نوکریوں کے جعلی تقرر نامے برآمد کرلیے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے آپ کو مختلف دفاتر اور مقامات پر جعلی آرمی افسر ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ملازمتوں کے تقرر نامے اور پلاٹوں کی جعلی فائلیں فروخت کرکے رقم وصول کرچکے ہیں۔
گرفتار ملزمان مختلف سیاسی،کاروباری اور سرکاری افسران کے خلاف نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (نیب) میں درج مقدمات ختم کرانے کا جھانسہ دے کر ان سے رقم وصول کرچکے ہیں، ملزمان سندھ کی سیاسی شخصیت میر منور تالپور کو ان کے خلاف نیب میں درج مقدمات ختم کرانے پر بلیک میل کرتے رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق درجنوں سیاستدان، سرکاری افسران اور ملازمین، تاجر، صنعتکار اور سفید پوش افراد اپنا نام منظر عام پر آنے کے خوف سے گرفتار ملزمان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے ڈر رہے ہیں، حالانکہ ملزمان نے دوران تفتیش اہم سیاست دانوں، سرکاری افسران اور کاروباری افراد جن کو انھوں نے بلیک میل کرکے رقوم لی ہیں کے بارے میں بتادیا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جیکب لائن کے رہائشی ندیم سے گلستان جوہر میں فلیٹ دلانے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے پولیس نے ندیم کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 64/16 درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…