اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاہے کہ این اے110کے انتخابی موادکی نادرا سے پڑتال کے عمل میں مداخلت کاراستہ روکاجائے،خواجہ آصف کاذاتی معاون بدعنوانیوں کی بناءپربرطرف کئے جانے کے باوجودنادرا میں تعینات ہے،پڑتال کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کوبے نقاب کرکے سزا دی جائے،وزیرداخلہ کے نام اپنے خط میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاہے کہ آپ کے علم میں ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 110سیالکوٹ میں 11مئی 2013کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کررکھا ہے اور ہماری استدعا پر سپریم کورٹ نے اس حلقے کا انتخابی مواد پڑتال کی غرض سے نادرا کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کےے۔ مورخہ 8مارچ2016کو عدالت عظمی کے احکامات کے بعد ریٹرننگ افسر محمود خان این اے 110کا انتخابی مواد نادرا کی تحویل میں دے چکے ہیں اور پڑتال کا عمل جاری ہے، تاہم ہمارے علم میں آیا ہے کہ آپ کی وزارت کے ماتحت اس ادارے (نادرا) میں چند ایسے عناصر موجود ہیں جن کے آپ کی حکومت کے دیگر وزراءسے نہ صرف ےہ کہ روابط ہیں بلکہ وہ نادرا کو سونپے گئے اس اہم فریضے کی بجا آوری میں بالواسطہ مداخلت کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کےلئے شب و روز متحرک ہیںجس کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ مزید ےہ کہ ان عناصر کو آپ کی حکومت کے انتہائی سنئےروزراءکی ایماءاور سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث ان کےلئے ادارے کے دیگر ملازمین پر دباو ¾ کے ذرےعے مطلوبہ اہداف کا حصول مشکل نہیں۔ خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص محمد صائم(Muhammad Saim)بھی ہے جس کے بارے میں ذرائع ابلاغ(اخبارات و ٹیلی ویژن) تسلسل سے اس کی وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ آصف سے نسبت کے حوالے سے اطلاعات نشر کر چکے ہیں ۔ انتہائی بہتر ساکھ کے حامل اخبارات اور ٹی وی چینلز کی جانب سے جاری کی جانے والی اطلاعات کے مطابق ےہ شخص خواجہ آصف کا ذاتی معاون ہے اور نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر اس ادارے سے بے دخل کےے جانے کے باوجود بدستور اس کا حصہ ہے۔ ( ملاحظے کےلئے اخباری تراشے اور ٹی وی چینل کے پروگرام کی نقل لف ہیں)۔اس مقدمے کی اہمیت کے حوالے سے محض اتنا تحریر کرنا کہ اےن اے 110سیالکوٹ ان چار حلقوں میں سے ایک ہے جن کے نتائج کی پڑتال کا مطالبہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان متواتر کرتے آئے ہیںکافی ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے امیدوار عثمان ڈار، خواجہ آصف کی کامیابی کو تاریخی دھاندلی کا ثمر سمجھتے ہیں اور ےہی وجہ ہے کہ انہو ںنے پوری تندہی اور محنت سے پونے تین برس تک اپنے مقدمے کی پیروی کی جس کے نتےجے میں وہ عدالتِ عظمی سے نتائج کی نادرا کے ذرےعے پڑتال کے احکامات حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب جبکہ ےہ مقدمہ ایک اہم مرحلے مےں داخل ہو چکا ہے، بادی النظر میں وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف کی ایماءپر نادرا میں متحرک عناصر کی سرگرمیاں ہمارے لےے گہری تشویش کا باعث ہیں۔ آپ اور آپ کی وزارت سے وابستہ ہر شخص/ادارہ آئےنی و قانونی لحاظ سے پابند ہے کہ وہ شفافیت اور آئےن کی بالادستی کو کسی بھی شخصی اور ادارہ جاتی مفاد سے مقدم رکھے اور پیشہ وارانہ دیانت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔ بطور وفاقی وزیر داخلہ آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنی وزارت کے ماتحت اداروںکے افسران/ملازمین کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں اور کسی خوف اور مصلحت کا شکار ہوئے بغیر آئےن و قانون کا نفاذ ےقینی بنائےں۔ کسی بھی شخص ےا ادارے کو خواہ وہ کتنا ہی بارسوخ اور اختیارات کا حامل ہو قانون اور اداروں پر حاوی ہونے کی قطعاً اجازت نہیں ہونی چاہےے۔ آپ سے التماس ہے کہ محمد صائم نامی اس شخص اور اس جیسے دیگر کرداروں کی نادرا میں موجودگی کے جواز اور انکی سرگرمیوں کی فوری تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے رکھےں۔ اےن اے 110 سیالکوٹ کے انتخابی مواد کی صاف شفاف انداز میں بروقت پڑتال ےقینی بنائےں اور اس عمل میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں۔ ہم ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئےن وقانون کی بالادستی کےلئے اٹھائے جانے والے آپ کے ہر قدم کا خیر مقدم کریں گے۔
خواجہ آصف کاذاتی معاون ۔۔۔تحریک انصاف کا وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کوخط
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جون اور جولائی کے فیس واؤچرز! نجی اسکولوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری
-
پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
-
ٹرمپ نے ایران سے جن 8 خواتین کو پھانسی نہ دینے کا مطالبہ کیا وہ کون ہیں اور ان پر کیا الزامات ہیں؟
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
عمران خان 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض
-
راولپنڈی میں ٹریفک جام کے باعث بس سے اتر کر نجی ہوٹل کے کمرے میں قیام کرنے والی ہوسٹس زیادتی کا نشا...
-
مئی 2026 میں پاکستانیوں کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
سرکاری دفاتر میں جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم
-
ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60ارب ڈالر لگا دی
-
سوشل میڈیا پر ترنول ریلوے پھاٹک کو ’’آبنائے ہرمز‘‘ سے تشبیہ دینا شہری کو مہنگا پڑ گیا
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
سولر لائسنسنگ بارے غلط معلومات پھیلائی گئی ہیں،نیپرا کی وضاحت
-
پاکستانیوں کیلئے اگلے ماہ ایک ساتھ 3روزہ تعطیلات کا امکان
-
سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی



















































