کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت پریشان ہو گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ناراض اراکین کو منانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے ناراض اراکین مخدوم جمیل الزماں، مخدوم رفیق الزماں، نادر مگسی، تیمور تالپور، بہادر ڈاہری، فیاض بھٹ کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کی اطلاعات نے پارٹی قیادت کو پریشان کر دیا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے فاروڈ بلاک کی کوششوں پر اہم وزرا کے ہمراہ اجلاس کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اجلاس میں مخدوم جمیل الزماں کو روکنے اور ناراض اراکین کو منانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب صوبائی وزیر اور سینئررہنما میرہزارخان بجارانی سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات بھی ناراض ارکان کو منانے کی حکمت عملی کا حصہ تھی ۔
پیپلز پارٹی میں فاروڈ بلاک کی خبروں سے کھلبلی، قیادت پریشان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری



















































