اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دس لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی حکومتی ایمنسٹی سکیم ناکام

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)10لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ 28لاکھ تاجروں میں سے صرف 3339 تاجروں نے ایک فیصد ٹیکس دےکر 38ارب روپے کا کالا دھن سفید کرایا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرچھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام ہوگیا ہے، حکومت کی جانب سے یکم فروری کو شروع کی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم جسے ٹیکس رضاکارانہ ادائیگی اسکیم کا نام دیا جارہا تھا، 15مارچ کو مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے آغاز پر حکومت نے 10 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعوی کیا تھا، جب کہ ایف بی آر نے 28ارب روپے کی آمدن اکٹھی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت صرف3339تاجروں نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، اور 38ارب روپے کا کالا دھن سفید کرا لیا ہے، جب کہ حکومت کو صرف 38کروڑ روپے کا ٹیکس وصول ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریٹرن فائل نہ کرنےوالے تاجروں کےخلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔تمام ٹیکس دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانےوالے تاجروں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے جبکہ اسٹیٹ بینک سے بھی ان تاجروں کا ڈیٹا طلب کرنے کےلئے خط لکھا جائےگا۔ گوشوارے جمع نہ کروانے والے تاجروں کو رواں ماہ نوٹسز جاری کیے جائینگے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…