پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ذہن تیز کرنے کے آسان نسخے؟‎

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(ویب ڈیسک) یادداشت کی بدولت ہی ہم زندگی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔گلہریاں اور بعض پرندے مہینوں بعد یاد کر سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنی خوراک کس جگہ چھپائی ہے لیکن ہم ایک گھنٹے میں بھول جاتے ہیں کہ ہم نے چابیاں کہاں رکھی ہیں۔ بہت سے لوگ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کی یادداشت کمزور ہے لیکن دراصل انسان کا دماغ بہت کچھ سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرنا ہر شخص کے لئے ممکن ہے۔
انسان کے دماغ کا وزن عام طور پر 3 پونڈ ہوتا ہے اور وہ گریپ فروٹ جتنا بڑا ہوتا ہے۔ دماغ میں ایک کھرب کے لگ بھگ اعصابی خلیے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ اکثر ایک خلیہ ایک لاکھ دوسرے خلیوں سے جڑا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے دماغ بہت سی معلومات کو ذخیرہ کرنے کے قابل ہے۔ البتہ ایسی معلومات کا کوئی فائدہ نہیں اگر ہم ضرورت پڑنے پر اسے یاد نہیں کر پاتے۔ کئی لوگوں کا حافظہ بہت تیز ہوتا ہے اور ان میں بہت سے ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔اس سلسلے میں مغربی افریقہ کے قبیلوں کے ان پڑھ تاریخ دانوں پر غور کریں۔ ان کو گریو کہا جاتا ہے‘ انہیں ان تمام لوگوں کے نام معلوم ہیں جو پچھلی کئی پشتوں میں ان کے گاؤں میں رہتے تھے۔ یہ بات مصنف ایلکس ہیلی کے بڑے کام آئی جن کے پردادا کا تعلق ملک گیمبیا سے ہے۔انہوں نے اپنے خاندان کی تاریخ کے بارے میں ایک ناول لکھا جس کے لئے انہیں انعام ملا۔ وہ گریو تاریخ دانوں کی مدد سے اپنے خاندان کی پچھلی چھ پشتوں تک تحقیق کر پائے۔ ایلکس ہیلی نے کہا ’’میں افریقہ کے گریو کا بہت ہی احسان مند ہوں۔ یہ کہاوت کتنی سچ ہے کہ جب ایک گریو مر جاتا ہے تو ایسا نقصان ہوتا ہے گویا ایک لائبریری جل کر راکھ ہو گئی ہو۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…